ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کابھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ  

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کابھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔

 ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

  سکھ رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع کو  پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے  بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

 سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا۔