70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افریقی ملک یوگنڈا میں 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-12-01/348467_9874849_updates.jpg

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا  میں 29 نومبر کو 70 سالہ خاتون  سفینا کے ہاں آئی وی ایف طریقہ علاج کے تحت جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سفینا کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں  ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے، ماں اور بچے بالکل صحت مند بھی ہیں۔جڑواں بچوں کو جنم دینے والی معمر ترین خواتین میں سے ایک سفینا نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کی پیدائش کو  ایک 'معجزہ' قرار دیا۔

دوسری جانب اسپتال حکام نے سفینا کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طبی کامیابی سے بڑھ کر انسانی جذبے کی طاقت  کا نتیجہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفینا کے ہاں تین سال میں دوسری بار بچوں کی پیدائش ہوئی سے۔ اس سے قبل  2020 میں بھی وہ ایک بیٹی کو جنم دے چکی ہیں۔سفینا نے مقامی اخبار سے  بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا حمل کافی مشکل تھا کیوں کہ جب ان کے پارٹنر کو پتا چلا کہ وہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں تو وہ ان کو چھوڑ کر چلا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق In-vitro fertilisation (آئی وی ایف) کے دوران عورت کے ایگز کو مرد کے سپرم سے لیبارٹری میں فرٹیلائز کیا جاتا ہے اور اس کے بعد جنین کو عورت کے رحم (بچہ دانی) میں ڈالا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی رہائشی 73 سالہ خاتون منگایاما یاراماتی نے بھی آئی وی ایف علاج کے بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔
 


 

Ansa Awais

Content Writer