صارفین کی بڑی مشکل آسان،واٹس ایپ نےزبردست فیچر پیش کردیا

 صارفین کی بڑی مشکل آسان،واٹس ایپ نےزبردست فیچر پیش کردیا
کیپشن: Whatsapp New Feature
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں بالکل پریشانی نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن دکھائی دے گا جسے استعمال کرتے ہوئے وہ پرانا پیغام ڈھونڈ سکیں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-01/news-1669889310-2519.jpg

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جسے دیکھتے ہوئے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ مذکورہ فیچر کیسے استعمال کرسکیں گے۔چیٹ میں 'کیلینڈر' کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے جس پر کلک کرکے آپ تاریخ کا انتخاب کریں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-01/news-1669889327-4927.jpg

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر سب کے لیے نہیں بلکہ کچھ خوش قسمت افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ آنے والے کچھ روز میں یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔