پاکستانیوں نے 2021 میں سب سے زیادہ کونسی ویڈیوز دیکھیں? یوٹیوب فہرست جاری 

khuda aur muhabat no.1 on yourube during 2021
کیپشن: khuda aur muhabat treaser
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سال 2021 میں یوٹیوب پاکستان پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں تین پاکستانی ڈرامے  پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان  کی یوٹیوب ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست کے مطابق ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط پاکستان میں 2021 میں سب سے زیادہ دیکھی گئی۔ اس قسط کویوٹیوب پر اب تک سات کروڑ 86 لاکھ مرتبہ سے زیادہ دیکھا جاچکا ہے۔

دوسرے نمبر پر ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کی آخری قسط ہے۔ اس ڈرامے کو یوٹیوب پر اب تک تین کروڑ 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
تیسرا نمبر ڈرامہ ’عشق ہے‘ کا ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔
پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے والی مزید ویڈیوز میں ترکش ڈرامہ ’ارتغرل‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط، کنڑ زبان میں بننے والی انڈین فلم ’پگارو‘، انڈین ڈرامہ ’طارق مہتا کا الٹا چشمہ‘ پنجابی زبان میں بننے والی انڈین فلم ’کڑیاں جوان باپو پریشان‘ اور ایک اور انڈین فلم ’مس انڈیا 2021‘ بھی شامل ہیں۔
میوزک ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر پاکستانی ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا گانا ہے جسے اب تک 16 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
دوسرے نمبر پر انڈین گانا ’لٹ گئے‘ ہے جسے اب تک ایک ارب سے زائد بار دیکھا چکا ہے۔ یہ گانا گلوکار جوبن نوتیال نے گایا اور اسے عمران ہاشمی اور یکتی تھاریجا پر فلمایا گیا ہے۔
تیسرے نمبر پر انڈین گلوکاروں ہنی سنگھ اور نیہا ککڑ کا گانا ’سیاں جی ہے‘ جسے یوٹیوب پر اب تک 48 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
اس فہرست میں پاکستانی ڈرامہ ’عشق ہے‘ کا ٹائٹل سونگ بھی شامل ہے جسے راحت فتح علی خان نے گایا تھا۔