گورنمنٹ کالج لاہور میں ہیری پوٹر کی دنیا ، سوشل میڈیا پر تنقید بھی تعریف بھی

gcu lahore harry potter
کیپشن: GCU lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: لاہورکا ڈیڑھ سو سالہ پراناگورنمنٹ کالج یونیورسٹی  جادو گھر میں کیسے بدل گیا ، گورنمنٹ کالج لاہور میں ہیری پوٹر فیسٹیول کا انعقاد۔ فلم کی نمائش ۔ سوشل میڈیا پر حقیقت جانے بغیر تنقید اور تعریف دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہے۔

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانا کیمپس جادوئی قلعے ہاگ وارٹس سکول میں تبدیل ہوگیا۔  یہ دراصل ہیری پوٹر فیسٹیول ہے جو5 دسمبر تک جاری رہے گا۔

لیکن سوشل میڈیاپر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور وہ بھی حقیقت جانے بغیر  ۔ یہ ہیری پوٹر فیسٹول کا آئیڈیا تو ایک بہانہ تھا گورنمنٹ کالج کے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کو دکھانے کا۔ لیکن اس کو بھی حقائق جانے بغیر بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے طلبا کی حوصلہ ا فزائی بھی کی ہے اور انہیں پاکستان کا مثبت تاثر دنیا کو دکھانے کے لئے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

کالج کے طالبا نے اپنے محدود وسائل میں ایک شارٹ فلم''دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریسریکشن آف وولڈیمورٹ'' تیارکی تھی جسے گورنمنٹ کالج میں فلمبند کیا گیا  جس میں گورنمنٹ کالج کے طلباء نے دکھایا ہے کہ لارڈ وولڈیمورٹ کی موت کے برسوں بعد ہیری پوٹر کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباء کا ایک گروپ خیالی پروڈکشن نے یہ پاکستان کی پہلی ہیری پوٹر فین فلم بنائی ہے۔ جی سی یونیورسٹی کے سابق طالب علم ولید اکرم اس فلم کے ہدایت کار، سنیماٹوگرافر اور ایڈیٹر ہیں۔ اور خیال رہے اس فلم کی تیاری میں طلبا نے کم و بیش تین سال کا عرصہ لگایا۔

 

  جب بات آئی فلم کی نمائش کی تو پھر طلبا نے ہیری پوٹر فیسٹول کا آئیڈیا پیش کیا جس کووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے فلم کی تیاری اور ریلیز کی مکمل سپورٹ کیا  ۔