دلہن کی جم میں ورزش کرتے ویڈیو وائرل

Bridal video
کیپشن: Bridal video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  دلہن اور دلہا فوٹو شوٹ کیلئے کسی خوبصورت مقام کا انتخابات کرتے ہیں تاکہ شادی کے  لمحات کو یادگار بنایا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں دلہن کسی خوبصورت مقام پر جانے کی بجائے ورزش کرنے جم پہنچ گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس پہنے سجی سنوری دلہن مختلف مشینوں پر جاکر  ورزش کررہی ہیں جبکہ فوٹو گرافر تصاویربنانے میں مصروف ہے۔

دلہن کی یہ مذکورہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، دلہن کے اس انوکھے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دلہن کو کوئی اور جگہ نہیں ملی تھی جو شادی کے لباس میں ایکسرسائز کرنے جم پہنچ گئی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دلہن ایکسرسائز کی شوقین ہوگی۔‘ ایک تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شادی کے بعد سسرال والوں سے جھگڑنے کا ارادہ ہے کیا۔

کچھ روز قبل بھارت میں دلہن نے اپنی  شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے دوستوں کیساتھ سٹیج پر گروپ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں ایک دیسی دلہن کو ٹیشر کے مقبول گانے ’’جلیبی بے بی‘‘ پر اپنے گروپ کے  ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سیاہ رنگ کے لہنگے میں دلہن کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔