ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ منسوخ کردیا

حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ منسوخ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس : پنجاب حکومت نے بجٹ نہ ہونے پر لاہور کے سرکاری سکولوں میں 1800 انٹرن ٹیچر کی بھرتیوں کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری سکولوں میں نو ماہ کے لیے انٹرن ٹیچر بھرتی کرنا تھے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 70 ،ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر انٹرن ٹیچر کی بھرتیوں میں کا پلان بنایا گیا تھا جس میں لاہور شہر کے سرکاری سکولوں میں پ حکومت نے لاہومیں 1800 انٹرن ٹیچ کی بھرتی کرنا تھے ۔لیکن زرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 31ہزار سے انڑن ٹیچر بھرتی کرنے کا پلان بنایا جس کی حکومت پنجاب نے منظوری بھی دی۔

بجٹ نہ ہونے کے باعث لاہور میں1800سے زائد انٹرن ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ اب واپس لے لیا گیا ہے ۔ شہر کے سرکاری سکولوں میں 1102پرائمری سکول ٹیچر کی آسامیاں خالی ہیں۔جبکہ شہر کے سرکاری سکولوں میں 791 ایلمنٹری سکول ٹیچر کی آسامیاں خالی ہیں۔ان انٹرن ٹیچر کو نو ماہ کے لیے بھرتی کیا جانا تھا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اب انٹرن ٹیچر کی بھرتی صرف صوبے کے پسماندہ میں علاقوں میں ہو گی ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer