ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن عوام کی جانوں کیساتھ مزید نہ کھیلے

اپوزیشن عوام کی جانوں کیساتھ مزید نہ کھیلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، عوام کی جانوں کیساتھ مزید نہ کھیلے۔

‏معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی ،مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی  ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا،گوجرانوالہ میں بھی پوزیشن کچھ اسی طرح تھی ۔اور پھر گوجرانوالہ میں کورونا کے کیس انتہائی تیزی سے پھیلے۔ دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔

 ذرائع کے مطابق : فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ نے کورونا ٹیسٹینگ کیلئے ملتان اور رحیم یار خان میں دو نئی بی ایس ایل لیبارٹریز بنانے کی منظوری دی ہے، روزانہ 25 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، کورونا وبا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے،اس بار نہ صرف یہ زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے بلکہ کورونا کے مریض ٹھیک ہونے میں بھی وقت لگ رہا ہے۔اس لئے عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ۔اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer