مریم مظہر:جشنِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی شہرِ لاہور کے بازاروں میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں سبز و سفید رنگوں کی بہار نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
اردو بازار سمیت مختلف تجارتی مراکز قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، باجوں اور سبز و سفید ٹی شرٹس سے سج گئے ہیں، جبکہ یومِ آزادی کی مناسبت سے خریداری کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
شہری گھروں، گاڑیوں اور دفاتر کو قومی رنگوں سے سجانے کے لیے بڑی تعداد میں پرچم، سجاوٹی سامان اور دیگر اشیا خرید رہے ہیں، جس سے بازاروں میں غیرمعمولی چہل پہل دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی قریب آتے ہی کاروبار میں نمایاں تیزی آگئی ہے اور آئندہ دنوں میں خریداروں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔