ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم حضرت امام حسین ؑ ، عرس داتا گنج بخش سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے نفری طلب

چہلم حضرت امام حسین ؑ ، عرس داتا گنج بخش سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے نفری طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چہلم حضرت امام حسین ؑ عرس داتا گنج بخش ،  کشمیر الیکشن کی سکیورٹی ڈیوٹی کیلئےنفری طلب  کرلی گئی 
پولیس کالج چوہنگ ، پولیس کالج سہالہ ،پولیس کالج ملتان سے اہلکاروں کوطلب کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق پی ٹی ایس فاروق آباد، سرگودھا، راولپنڈی سےاہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 6296 اہلکاروں کو طلب کیا گیا
آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی ٹریننگ پنجاب نے حکام کو مراسلہ بھجوا دیا ۔ پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت 453،پولیس کالج سہالہ سے 1275اہلکارطلب ،پولیس ٹریننگ کالج ملتان سے 487 ، پی ٹی ایس فاروق آباد سے 2361اہلکارطلب،پی ٹی ایس سرگودھا سے 869 ، راولپنڈی سے 851اہلکار طلب کیے گئے ۔ 
تمام زیر تربیت اہلکاروں کو ریلیو کرکے انکے واپس متعلقہ یونٹس میں بھجوانے کا حکم دیا گیا