ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال مزید سنگین

بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال مزید سنگین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بنگلہ دیش میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے.

 دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 بنگلہ دیش فلڈ فورکاسٹنگ اینڈ وارننگ سینٹر کے مطابق چھ اضلاع سے گزرنے والے چار دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہو چکی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک بھر میں مزید درمیانے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے پہلے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 مون سون ہواؤں کے باعث گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔