ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری،  آج بھی بارش کی پیشگوئی

شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری،  آج بھی بارش کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 20 سے 60 فیصد تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔