ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے کے حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار و سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی، الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 2203 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 41 ہزار 160 بنائی۔ بازار میں آج 60 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 203 ارب روپے اضافے سے 16 ہزار 906 ارب روپے ہوگئی ہے۔