ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار وائرل، عوام پریشان

سیشن کورٹ میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار وائرل، عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق :سوشل میڈیا پر سیشن کورٹ میں بھرتیوں کے حوالے سے ایک جعلی اشتہار وائرل ہو گیا، جس نے عوام اور محکمہ دونوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا, اشتہار کے باعث شہری بڑی تعداد میں درخواستیں لے کر سیشن کورٹ پہنچ گئے۔

صورتحال کے پیش نظر سیشن جج کے سٹاف افسر واجد علی گجر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وضاحت پر مبنی نوٹسز آویزاں کر دیے۔ واجد علی کے مطابق سیشن کورٹ کی جانب سے بھرتیوں کا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اشتہار مکمل طور پر جعلی ہے۔

عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے عدالت کے باہر جعلی اشتہار کے خلاف تنبیہی نوٹس لگا دیے گئے ہیں۔ تاہم، یہ اشتہار سوشل میڈیا پر کس نے وائرل کیا، اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔