ملک اشرف : سپریم کورٹ کا وکالت لائسنس حاصل کرنے والے خوش نصیب 23 وکلاء کے ناموں کی پہلی فہرست جاری ,سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کمیٹی نے انٹرویوز کے بعد وکلاء کو سپریم کورٹ کے لائسنس کا اہل قرار دیا.
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے گزشتہ روز وکلاء کے انٹرویوز لئے تھےممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون اور سید قلب حسن تین رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے،سپریم کورٹ وکالت لائسنس کے حقدار وکلاء میں لاہور سے افتخار احمد خان، راجہ آصف علی ،،نور محمد اعوان‘ سید علی اویس ترمذی ، غلام رسول شامل ہیں ، لاہور سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ رضا بشیر‘ سیف اللہ مان ، زوہیب عمران ، احمد یار ، خالد میاں، اعجاز احمد چدھڑ ، عابد حسین ، سمیر اعجاز شامل ہیں ،،فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رانا محمد سرفراز‘ بھی سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے ،ملتان سے تعلق رکھنے والے نیاز احمد خان‘ مہر عدنان احمد‘ منور احمد‘ محمد سرور علی‘مخدوم اعجاز حسین بخاری‘ بھی سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔ بہالپور سے تعلق رکھنے والے مظہر حسین ،سرگودھا سے تعلق رکھنے والے زاہد عمران ،،گجرات سے تعلق رکھنے والے صابر علی چیمہ‘ بھی سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے ۔