وقاض احمد: چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا واقعہ، گینگ ریپ میں ملوث 2ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزموں نے شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کی ، ملزموں نے شوہرکو بھی کپڑے اُتار کر تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے چاروں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کررکھاتھا۔؎
رات گئے پولیس نے ایک ملزم اویس کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم اویس کی نشاندہی پر بھیرہ گاؤں میں چھاپہ مارا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھیوں نےفائرنگ کردی، فائرنگ سے ملزمان کا اپنا ساتھی اویس اور ارشاد مارا گیا۔
باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ، ملزمان ریکارڈ یافتہ ،دوران واردات بچیوں سے ریپ کرتے تھے ۔