ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں کل کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

لاہور ہائیکورٹ میں کل کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں کل کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں کل عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کل عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت  کریں گی۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایس او پیز سمیت طلب کررکھا ہے ۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ 

بشریٰ بی بی کی بغیر وارنٹ گرفتاری اور ناروا سلوک کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی ، جسٹس سید شہباز علی رضوی کل درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کریں گے۔ 

شہری الیاس صادق کی اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوگی، عدالت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو طلب کررکھا ہے، جسٹس انوار الحق پنوں شہری الیاس صادق کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ اس کے علاوہ موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث صرف مخصوص کیٹیگری کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ 

واضح رہے کہ جمعہ کا روز ہونے کے باعث کل ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچز مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے ۔