ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کہیں تو 15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں: پرویز خٹک

pervez khattak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر   پرویز خٹک کا کہنا ہے عمران خان کہیں تو 15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی خاتمہ کر سکتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15 منٹ میں گرا سکتے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو وزیر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر مرکوز رکھی۔