پی سی بی نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول کا اعلان کردیا

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹیڈیم ( حافظ شہبازعلی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول اور امپائراورمیچ ریفری کے لیول ون کورس کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ، مجوزہ کورس ملک بھر کی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں منعقد کیا جائے گا۔ 

کورس کا پہلا مرحلہ 7 سے 25 جون میں منعقد کیا گیا جس میں 336 افراد بشمول 49 سابق بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز نے حصہ لیا، کورس کے دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ ، انٹرویو اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ شامل ہونگے, دوسرا مرحلے کا آغازسنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہوگا جہاں 82 شرکا 2 اگست کو قذافی سٹیڈیم میں دن بھر کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

 5 اگست کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے 49 ایمپائر اور میچ ریفری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کورس میں شرکت کریں گے۔بلال قریشی، پی سی بی منیجر ایمپائرز اور میچ ریفریز: بلال قریشی نے اس موقع پر کہا جیسا کہ ہم کلبوں ، سکولوں اور کالجز میں کرکٹ کی بحالی کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف جا رہے ہیں ، یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ضرورت کے مطابق میچ آفیشلز موجود ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوالیفائیڈ میچ آفیشلز سے کرکٹ ایسوسی ایشن کے مقابلوں کا معیار بہتر ہو گا ، ان ٹورنامنٹس سے ا ن میچ آفیشلز کے نہ صرف تجربے میں اضافہ ہو گا بلکہ مستقبل میں قومی سطح پر نمائندگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

بلال قریشی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کچھ نمایاں افراد لیول ون کورس میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یقینا دیگر سابق کرکٹرز بھی اس عظیم پیشے کی طرف راغب ہونگے کیونکہ حال ہی میں ہم نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ریٹائرڈ کرکٹرز کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہے، پی سی بی میں  ہم ریٹائرڈ کرکٹرز کے میچ آفیشل بننے اور کھیل سے جڑے رہنے کیلئے خواہشمند ہیں۔