بڑھاپے کے عمل کوکیسے سست بنایا جا سکتا ہے؟ماہرین نے آسان طریقہ بتا دیا  

health
کیپشن: health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی صحت اور تندرستی کسے عزیز نہیں ہوتی لیکن اگر بات کریں تادیر جوان رہنے کی تو بڑھاپا تو بہرحال ایک روز آتا ہی ہے لیکن ماہرین کچھ ایسی تجاویز دیتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بڑھاپے کے عمل کو سست ضرور کر سکتے ہیں۔

صبح کا ناشتہ بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اکثر افراد صبح کا ناشتہ یا تو گھر سے باہر دفتر میں کرتے ہیں یا گھر میں ہی مضرِ صحت غذاؤں سے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں جو صحت کے لیے بے حد خطرناک ہے۔

طبی ماہرین کرتے ہیں کہ صبح کا ناشتہ کیئے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیئے اور اگر گھر میں بنا ہوا عین حفظانِ صحت کے مطابق صحت بخش غذاؤں سے ناشتہ کیا جائے تو یہ دن کی پہلی غذا سارا دن جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو برسہا برس آپ کو تندرست و جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ بڑھتی عمر اگرچہ ایک قدرتی عمل ہے مگر اس کا 80 فیصد تعلق آپ کے طرزِ زندگی اور غذا سے ہوتا ہے۔

ناشتہ  دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے، لہٰذا اس میں اگر ضروری اور متوازن غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال جاری رکھا جائے تو با آسانی جھریوں اور بوڑھے نظر آنے سے بچا جاسکتا ہے۔

مختلف تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جَو کا دلیہ کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے، جَو کے دلیئے میں پلانٹ فائبر (جسم میں جَلد جذب ہو جانے والا)، نائٹروجن کمپاؤنڈز، گوند، چینی اور فیٹس کی معمولی مقدار کے علاوہ نشاستہ بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم سے خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے تندرست بناتا ہے۔

 تخمِ بالنگا کا استعمال عموماً مشروبات میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے بیج بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں، تخمِ بالنگا پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں پایا جانے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے اور جِلد کو ہائیڈریٹ اور موئسچرائز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مختلف اقسام کی چائے میں بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے والے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں تاہم دیگر اقسام کی چائے کی نسبت سبز چائے میں اینٹی ایجنگ خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق یہ خصوصیات عمر بڑھنے کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتی ہیں اور جِلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔سبز چائے کا استعمال جِلد کے کینسر سمیت معدے اور آنتوں کے کینسر کے خلاف بھی مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

پپیتا مختلف اقسام کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات، معدنیات اور حیاتین پر مشتمل ہوتا ہے۔ دن کا آغاز پپیتے جیسے ذائقے دار پھل سے بھی کیا جا سکتا ہے، یہ پیٹ کی صفائی اور میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید پھل ہے۔پپیتے کو مزید غذائیت بخش بنانے کے لیے لیموں اور چٹکی بھر نمک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 بلیو بیریز   انسانی جسم میں جاکر بیش بہا فوائد کا باعث بنتا ہے۔وٹامنز اور فائبر سے بھرپور یہ پھل چہرے کی سرخی بڑھانے اور جِلد کی رنگت سنوارنے کا کام بھی کرتا ہے۔بلیو بیری میں موجود وٹامن سی اور ای کے باعث جِلد کی شادابی اور جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند کرنے والے سیاہ حلقوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔