(حسنین ساجد)شہر کا موسم گرم مرطوب،دن کا آغاز ہوتے ہی سورج نے اپنے تیور دکھانے شروع کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم گرم مرطوب ہے اور دن کا آغاز ہوتے ہی سورج اپنے تیور دکھانے لگاہے، صبح سویرے ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت کم سے کم 26 زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خوشگوار اور معتدل رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے باعث شہر کی آب و ہوا معتدل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے جل تھل کر دیا تھا تاہم اب ایک بار پھر سورج نے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں تاہم محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔