ویب ڈیسک: کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس میں اضافہ کر دیا گیا، ساتھ ہی بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ اور تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ کر دیے گئے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ اور تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ کر دیے۔انہوں نے بتایا کہ سائٹ، نرسری، اسٹیڈیم روڈ، کارسازا ور نیپا پر بھی ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب کر دی گئی، ملینیئم مال، بروکس چورنگی اور دیگر مقامات پر اضافی پمپس لگا دیے گئے۔
سلمان مراد نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیح ہے، پانی کے اخراج کیلیے چوکنگ پوائنٹس پر اضافی پمپنگ مشینری تعینات کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی شاہراہوں اور اہم گزرگاہوں پر بلدیاتی عملہ تعینات کر دیا گیا، شہری بارش میں احتیاط کریں اور ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔