ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی اور مری گلیات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

 ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے سیاحوں کے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مری اور گلیات میں آئندہ 10 روز کے دوران بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے،یکم سے 10 اپریل تک مری اور گردونواح  موسم  کے خطرناک طوفان  کی زد میں رہیں گے۔

 ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری سے پہاڑی علاقوں میں مشکلات کا خدشہ ہے، سیاح سفر پر روانہ ہونے سے پہلے موسم کی تازہ صورت حال لازمی چیک کریں۔

 شدید دھند کے باعث مری کے مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کا خطرہ ہے، 3 اور 4 اپریل کو موسم کی صورت حال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں بارش کا امکان 80 فیصد اور درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر سکتا ہے، 10 اپریل تک مطلع ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔