ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی رہائی یا ملاقات؟ پی ٹی آئی اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار

بانی کی رہائی یا ملاقات؟ پی ٹی آئی اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات؟اپوزیشن اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکارہوگئی۔

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی رہائی فورس لانچ ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی،پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے آئیڈیا کو مسترد کر دیا۔
محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی رہائی فورس کی حمایت نہیں کی،پی ٹی آئی بیانیہ کی حمایت نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے بنائے اپوزیشن لیڈرز پر تنقید کرنے لگی۔

ذرائع کے مطابق ہر لیڈر کے اپنے ایجنڈےکی بنیاد پر مختلف پروپوزل آنے پر پارٹی مشترکہ فیصلہ ہی نہ  کر سکی ۔
ذرائع کےمطابق اراکین کی رائے ہے کہ ہمارے کارکنان کا ڈیٹا چوری ہو جائے گا ، کارکنان رہائی فورس کے لیے رجسٹریشن نہ کروائیں ۔ذرائع کے مطابق پارٹی اراکین نے کمیٹی میں سوال کیاہے کہ نہ یہ احتجاج کی کال کرتے ہیں نہ اڈیالہ جاتے ہیں پھر پی ٹی آئی کے نمائندے کیسے ہوئے؟ دوسری طرف اراکین نے پارلیمانی کمیٹی میں شکوہ کیاہے کہ اب بانی کی رہائی خواب ہو گئی ہے اب تو ملاقات بھی نہیں ہو پا رہی ۔