ملک اشرف : سینئر جوڈیشل افسرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم آج ریٹائر ہو گئے۔ وہ اس وقت پریزائڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ ڈیرہ غازی خان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
محمدسلیم نے60 سال کی عمر مکمل ہونے پر سرکاری قواعد کے مطابق ریٹائرمنٹ حاصل کی۔ عدالتی حلقوں اور ساتھی افسران کی جانب سےان کی خدمات کوسراہتےہوئےنیک تمناؤں کااظہارکیاگیا۔
محمد سلیم نے28 جولائی 2006 کو بطور جوڈیشل افسر عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔