سٹی42: کرینہ کپور کو بے بو کیوں کہتے ہیں اور کرشمہ کپور کو لولو کیوں کہتے ہیں، انڈیا کے لیجنڈری ایکٹر راج کپور کی پوتی نے رئیلیٹی میوزک شو میں سب کچھ سچ سچ بتا دیا۔
کرشمہ کپور جب گزشتہ دنوں سونی انٹرٹینمنٹ چینل کے میوزک شو انڈین آئیڈل میں خاص مہمان کی حیثیت سے گئیں تو وہاں انہیں ایک سنگر کی والدہ نے پیار بھرے انداز سے یہ سوال کر دیا کہ انہیں گھر میں لولو کیوں کہتے ہیں۔
کرشمہ کپور کا جواب حیران کر دینے والا تھا۔ کرشمہ جی نے بتایا کہ ویسے تو اداکارہ جینا لولو برجیڈیا بہت مشہور تھیں لیکن ان کا نام لولو اس وجہ سے نہیں بلکہ دراصل ان کی والدہ کی مادری زبان کا لفظ ہے جس کا معنی میٹھی روٹی (میٹھا پراٹھا) ہوتا ہے۔
رئیل زندگی میں بہت سٹریٹ فارورڈ کرشمہ نے بتایا کہ میری ممی سندھی ہیں۔ سندھی زبان میں لولی میٹھی روٹی کو کہتے ہیں۔ میٹھی روٹی کو لولی یا لولو کہتے ہیں، تو ممی کی طرف سے یہ نام لولو آیا تو ڈیڈی نے اسے جینا لولو بریجیڈا کے نام مین موجود لولو کی وجہ سے قبول کر لیا۔
کرشمی کپور نے اس شو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کرینہ کا نام بے بو کیسے پڑا تھا؛ کرشمی نے بتایا کہ جب بے بو آ گئی تو سب سوچتے تھے کہ ان کا بھی کوئی کیوٹ سا نام ہونا چاہئے کیونکہ باقی بھائی بہنوں کے نام ڈبو، چنٹو ، چمپو، لولو تھے تو پاپا نے ان کا نام بے بو رکھ دیا۔

کرشمہ نے بتایا کہ ان کے دادا جی راج کپور کا بھی ایک پیٹ نیم تھا؛ راج کپور کے والد پرتھوی راج اور ان کی بیگم چائی جی اپنے بیتے راج کپور کو "راجئے" پکارتے تھے۔ راجئے راج کپور کا پیٹ نیم تھا جو صرف گھر والوں تک محدود رہا۔