ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی

 ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالیہ ریاض کی سینئیر کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے منگنی ہو گئی۔
ویمن کرکٹ کی قومی ہیرو عالیہ کی منگنی واہ کینٹ  میں عالیہ ریاض کے گھر پر  ایک سادہ تقریب میں پائی۔
منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی  عزشیزوں نے شرکت کی۔
فیملی کے ذڑائع کا کہنا ہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کا نکاح عید کی چھٹیوں میں طے پایا ہے۔ ان کی رخصتی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ہو گی۔

قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر منگنی کی تصاویر شیئر کیں جس میں عالیہ ریاض کو وقار یونس، علی یونس اور ان کے خاندان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے منگیتر علی یونس کو خاندان میں خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔  

منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔