یاماہا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑی تبدیلی

 یاماہا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑی تبدیلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے بے قابو جن نےعوام کی چیخیں نکلوا دیں،  ہنڈا کے بعد اب یاماہا نے بھی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ہنڈا کمپنی کے بعد اب یاماہا کمپنی بھی بائیکس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا، موٹر سائیکل کی قیمت 38 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی۔

  یاماہا کمپنی کی جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق یاماہا وائی بی 125 زی کی قیمت 34 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہےجبکہ وائی بی 125 زی ایکس 36 ہزار روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 30 ہزار 500 سے 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔ 

اماہا کی وائی بی آر 125 سی سی کی قیمت 37 ہزار روپے اضافے کے ساتھ  3 لاکھ 39 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 500 روپےہو گئی ہے، وائی بی آر 125 جی بھی 38 ہزار 500 روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار سے 3 لاکھ 91 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ یاماہا کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا۔