ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ  

gold price increased
کیپشن: gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی  اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر  86 روپے اضافے کے بعد 112697 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر 1927 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور قرض کی ادائیگی  پر روپیہ بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ جمعرات کو مارچ کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 183 روپے48 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 185 روپےکا رہا۔

یکم اپریل کو نئے ماہ کے آغاز پر کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 184 روپے کا ہوگیا جب کہ تھوڑی ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت  مزید50پیسے بڑھی جس سے ڈالر 184.40 روپے کا ہوگیا۔