(ویب ڈیسک) پنجاب میں قائد ایوان کا انتخاب کیسے ہوگا؟ اس حوالے سےہفتے کی صبح گیارہ بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اجلاس کی صدارت کے لئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو سونپ دئیے ۔ہفتے کے روز دوران اجلاس الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا۔کل شام 5 بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکے گا۔اتوار کے روز قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔186 ووٹ حاصل کرنے والا قائد ایوان منتخب ہوگا۔
قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا۔ انتخاب کے لئےایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیاجائے گا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے ووٹرز سیدھے ہاتھ کی لوبی میں باری باری جائیں گے جبکہ مشترکہ اپوزیشن کے ووٹرز دائیں جانب لوبی میں جائیں گے۔