شاہ رخ خان کی مداحوں کیساتھ سیلفیاں

Shah rukh khan,selfies,in spain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر ان کی سیلفیاں وائرل ہو رہی ہیں جو انہوں نے سپین میں اپنے مداحوں کے ساتھ لی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ نے اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور مداحوں نے اداکار کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔شاہ رخ خان اپنی نئی فلم’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے لیے اداکار جون ابراہم اور دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ سپین میں موجود تھے۔

جہاں مداحوں کی جانب سے شاہ رخ خان کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو فلم’پٹھان‘ کے لیے بنوائے نئے ہیر سٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس نئے انداز کی سوشل میڈیا پر بہت تعریفیں کی جارہی ہیں۔