ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکول مالکان کے لئے انتہائی بڑی خوشخبری

registration date extended
کیپشن: private school owner
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ، پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دو ہفتہ کی توسیع دے دی۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دو ہفتہ کی توسیع کی۔ اب نجی سکول مالکان 15 اپریل تک اپنی رجسٹریشن مفت کرواسکیں گے۔اس سے قبل مفت رجسٹریشن کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
 واضح رہے کہ صوبہ بھر میں ٹوٹل رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔ابھی تک رجسٹرڈ سکولوں میں 1000 ہائرسکینڈری اور 2800 ہائی سکول شامل ہیں۔دیگر سکولوں میں 3200 مڈل اور 1800 پرائمری شامل ہیں۔پرائیوٹ سکول رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 15 اپریل کے بعد غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔ رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔