ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا سبزہ زار، کریم بلاک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ایل ڈی اے کا سبزہ زار، کریم بلاک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ برانچ نے سبزہ زار میں سرکاری پلاٹ واگزار کرالئے جبکہ کریم بلاک میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ اسٹیٹ برانچ کا سبزہ زار میں آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے نے ساڑھے تین تین مرلے کے دو پلاٹوں پر تعمیرات مسمار کردیں ۔ ایک سو انتیس اے ، بی سبزہ زار پر تعمیرات کی گئیں تھیں ۔ ایل ڈی اے نے پلاٹ واگزار کراکر تعمیرات شدہ کمرے کو سربمہر کردیا ہے ۔ سینئیر اسٹیٹ آفیسر عقیل اکرام اور انسپکٹر ملک ذوالفقار نے کارروائی کی ۔
دوسری جانب ایل ڈی اے نے کشمیر بلاک علامہ اقبال ٹاون میں آپریشن کیا ۔ بسمہ اللہ مارکیٹ سے تجاوزات کی مد میں دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا ۔ ایل ڈی اے نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے قبضے میں لیا گیا پھل اور سبزی یتیم خانے میں جمع کرادی ہیں ۔