ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کےمقدمے میں ملوث ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پتنگ بازی کےمقدمے میں ملوث ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: ضلع کچہری میں پتنگ بازی کےمقدمےمیں ملوث ملزمان کےخلاف کیس کی سماعت،عدالت نے2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ رمضان ڈھڈی کےروبرو سرکاری وکیل نےموقف اختیار کیا کہ مصری شاہ پولیس نےپتنگ بازی کرنے پردو ملزمان کو گرفتارکیا تھا،، ملزمان کے قبضےسے120پتنگیں اوردیگر سامان برآمد ہوا، ملزمان پابندی کےباوجود پتنگیں فروخت کر رہےتھے.زمان طارق اور ندیم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےپرمقدمات درج کیے گئے،تفتیش مکمل ہے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا جاٸے،عدالت نےتمام دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔