ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 159 ہوگئی

لاہور میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 159 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری  کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، سپین میں ایک دن میں 849 اموات کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد  مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،  ملک میں 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے سندھ میں 110،خیبرپختونخوا میں 32، پنجاب میں 30،    گلگت بلتستان میں 36 ، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد  میں 7  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2006 ہو گئی، کورونا وائرس سے  مزید تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعد اد 26 ہوگئی ہے۔ 

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد159 ہوگئی،  پنجاب میں کورونا وائرس کے713 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔

کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے آج یکم اپریل سے کریانہ، گراسری اور جنرل سٹور صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، جبکہ میڈیکل سٹور فارمیسی کو استثنیٰ رہے گا، صوبہ بھر میں نئے اوقات کار مقرر کردیئے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس پر عملدر آمد  آج سے شروع ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔

علاوہ ازیں رائیونڈ سٹی کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا،لاک ڈاؤن تبلیغی مرکز میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر کیا گیا، رائیونڈ سٹی کے تبلیغی اجتماع سے کورونا کے کیسز سامنے آنے پر علاقے کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

عالمی تبلیغی مرکز میں مقیم 292غیر ملکی مہمانوں کو پنڈال سے قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا،جبکہ شہرمیں سکریننگ کا عمل جاری ہے، منفی رزلٹ کے حامل سینکڑوں افراد کو ان کے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردیا گیا۔

؂اے سی رائیونڈ کے مطابق رائیونڈ شہر میں موبائل ہیلتھ وین کے ذریعے شہریوں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے، پہلے مرحلے میں 35 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے، جن کے رزلٹ آنے کے بعد انتظامیہ مزید اقدامات کے لئے فیصلے کرےگی، رائیونڈ شہر کے داخلی ،خارجی راستوں پر ناکے لگا دیئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer