ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے باعث دنیا میں بہتری بھی ہورہی ہے‘ عروہ حسین

کورونا وائرس کے باعث دنیا میں بہتری بھی ہورہی ہے‘ عروہ حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذین مدنی ) معروف اداکارہ عروہ حسین کا جہاں ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان کے مطابق کہیں نہ کہیں اس وائرس سے دنیا بہتر بھی ہورہی ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

عروہ حسین نے لکھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ اس عالمی وبا کے حوالے سے میری سوچ خاصی الگ ہے، جہاں میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اس وائرس کے باعث خوب تباہی ہورہی ہے وہیں میں نے یہ بھی نوٹس کیا کہ ہماری دنیا بہتر ہورہی ہے اور اسے بہتر ہونے کی ضرورت بھی تھی کیوں کہ ہم اسے نقصان پہنچاتے پہنچاتے بہت زیادہ لاپرواہ ہوچکے تھے۔

عروہ حسین نے آخر میں لکھا کہ بہادر بن کر رہیں اور مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب سے ضروری شکرادا کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer