اقرا سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اُسکے بعد آتا ہے : یاسر حسین

اقرا سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اُسکے بعد آتا ہے : یاسر حسین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کردیا تھا۔

عفت عمر کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ’’میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اقرا سے بڑھ کر تو میرے لیے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اُسکے بعد آتا ہے، میری بیوی میرے لیے پہلے نمبر پر ہے‘‘۔

https://i.tribune.com.pk/media/images/Iqra-Yasir-4-700x7001666780070-0/Iqra-Yasir-4-700x7001666780070-0.jpg

 یاسر حسین نے قصہ سناتے ہوئے میزبان عفت عمر کو بتایا کہ ایک دوست تھے میرے جنہیں میں نے بتایا کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ میں نے اقرا کے نام کردیا تو وہ بہت حیران ہوئے انہوں نے ڈھکے چھپے الفاطوں میں کہا اگر چھوڑ گئی تو؟ جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا۔۔۔

اداکار نے کہا کہ ’’ ہماری شادی سے قبل اقرا نے پوچھا تھا کہ آپکا اپنا گھر ہے، جس پر میں نے حامی بھری تھی، حالانکہ وہ ایک کمرے کا گھر اسلام آباد میں تھا! شادی کے بعد اہلیہ لے نہیں رہی تھی تاہم زبردستی اُسکے نام کردیا تھا‘‘۔

Ansa Awais

Content Writer