لاہور بورڈ نے نہم و دہم کیلئے طلباوطالبات کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا

لاہور بورڈ نے نہم و دہم کیلئے طلباوطالبات کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ نے نہم و دہم سیشن 2020 تا 2021 کیلئے طلباوطالبات کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیشن 2020 تا 2021 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور بورڈ سے رجسٹرڈ ہونے والے طلباء 2020 میں نہم اور 2021 میں دہم جماعت کا امتحان دیں گے۔ امیدوار 15 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے، پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 30 مئی تک کرائی جاسکے گی، ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ایک باررجسٹرڈ ہونے کی فیس 1295 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ 30 مئی کے بعد کسی بھی امیدوار کی رجسٹریشن وصول نہیں کیجائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer