ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی ٹرین کو پہلے دن سے ہی خسارے کا سامنا

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی ٹرین کو پہلے دن سے ہی خسارے کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی مہنگی ترین وی وی آئی پی ٹرین پہلے دن سے ہی خسارے میں، دوسرے روز 117 افراد نے لاہور سے کراچی سفر کے لیے ٹکٹ خریدے، ٹکٹیں مہنگی ہونے کے باعث عوام کی عدم دلچسپی برقرار۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی ٹکٹوں کی حامل ٹرین جناح ایکسپریس میں عوام کی عدم دلچسپی تاحال جاری، دوسرے روز لاہور سے کراچی جانے کیلئے تقریبا 117 ٹکٹیں ہی فروخت ہو سکیں، جبکہ کراچی سے لاہور آنے کے لیے صرف 121 ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔  آدھی سے زائد ٹرین خالی روانہ ہوئی، جس سے ریلوے خزانے پرلاکھوں روپے کا بوجھ پڑ گیا، دو ماہ قبل ریزرویشن کی سہولت کے باوجود صرف 10 اپریل تک کی چند ٹکٹیں ہی فروخت ہو سکیں۔

 ذرائع کے مطابق 2 اپریل کے لیے 44 ، تین اپریل کے لیے 19، چار اپریل کے لیے سولہ اور 5 اپریل کے لیے بارہ، 6 اپریل کے لیے انیس، 7 اپریل کے لیے چار 8 اپریل کے لیے پانچ اور 9 اپریل کے لیے گیارہ اور 10 اپریل کے لیے صرف تین ٹکٹیں ہی فروخت ہو سکیں۔  بہتر سفری سہولیات کی حامل ٹرین کی مہنگی ٹکٹوں پر عوام کا ردعمل بھی آ گیا، انتظامیہ کی انتھک محنت اور پھرتیوں کے باوجود ٹرین میں عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ مہنگی ٹکٹوں کا ہونا ہے۔

 جس کو کم کرنے کے لیے مسافروں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کر دیا۔   

Shazia Bashir

Content Writer