ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نےعمران خان کو کھر ی کھری سنادیں

شہباز شریف نےعمران خان کو کھر ی کھری سنادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف نےپٹرول کی قیمتوں میں اضافےکوفوری واپس لینےکامطالبہ کر دیا،انہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکےوالدکےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئےکہاکہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف نےپٹرول کی قیمتوں میں اضافےپرٹویٹ کرتےہوئےکہاکہ 'حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ واپس لے،قیمتوں میں اضافےکےآرڈرپردستخط کرتےہوئےعمران خان کےہاتھ کیوں نہیں کانپتے'میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب انہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب کےوالدفتح محمد بزدارکےانتقال پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اوران کےاہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer