ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹی 20 میچ؛ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ٹی 20 میچ؛ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ساؤتھ افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 

پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچز  کی سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔ 

پاکستان نے ہدف 14 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ صائم ایوب نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ صاحبزادہ فرحان 28 اور بابر اعظم نے 11 رنز سکور کیے۔

 قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 110 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں دیوالد بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان فریرا نے 15 اور کوربن بوش نے 11 رنز بنائے ، جبکہ کئی کھلاڑی تو ڈبل فگر میں داخل بھی نہیں ہو سکے ۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ، فہیم نے 4 اور سلمان نے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ، دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بیٹنگ آسان ہوگی ۔