ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

 ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 5.05 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 14 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں پیاز 59.54 فیصد اور انڈے 3.24 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں چکن 2.4 فیصد اور لہسن 1.7 فیصد مہنگا ہوا ۔ 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں کوکنگ آئل ، گھی اور آٹا بھی مہنگا ہوا، جبکہ ٹماٹر 47 فیصد ، دال چنا 1.66 فیصد سستی ہوئی، اس دوران دال مسور ، مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔