سٹی 42 : موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کےاوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
عدالتیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز عدالتی وقت صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔
واضح رہے کہ نئے اوقات کار یکم نومبر سے 31 مارچ 2026 تک نافذالعمل ہوں گے۔