ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کی روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پاکستان میں قیمتیں کیا ہونگی؟

امریکہ کی روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پاکستان میں قیمتیں کیا ہونگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد  یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

 اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے  پیٹرول کی نئی قیمت  264 روپے 50 پیسے، ڈیزل   276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل  184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل  163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔

 تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد  31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا۔

قیمتوں میں  اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکا کی تازہ پابندیوں کے اثرات کے باعث متوقع ہے۔