ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’منحوس عورت‘‘ قرار دیا اور انکشاف کیا کہ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں جان بوجھ کر تنگ کیا تھا۔
متھیرا نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل، جب راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی تھی، اسی دوران انہوں نے راکھی کا آن لائن انٹرویو کیا تھا، مگر وہ تجربہ اُن کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں تھا۔
ان کے مطابق، راکھی ساونت نے پورا انٹرویو بستر پر لیٹ کر دیا، دورانِ گفتگو بار بار لائن کاٹتی رہیں اور بدتمیزی سے باز نہ آئیں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ جان بوجھ کر ہمیں تنگ کر رہی ہیں تاکہ تنازع پیدا ہو اور وہ مزید خبروں میں رہ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راکھی کو انٹرویو کا معاوضہ دیا گیا تھا، اس لیے وہ ان کے رویے کے باوجود خاموش رہیں، کیونکہ اگر راکھی انٹرویو چھوڑ کر چلی جاتیں تو چینل کو نقصان ہوتا۔
متھیرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برداشت کیا، کیونکہ یہ ہماری مجبوری تھی۔ اگر وہ کال بند کر دیتی تو ہمارے پیسے ڈوب جاتے۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کیمرے کے سامنے کچھ اورہیں اور پیچھے کچھ اور وہ دو مختلف شخصیات کی مالک ہیں۔’وہ کوئی دودھ کی دھلی نہیں، بلکہ ہمیشہ تنازعات کھڑے کرتی ہیں۔