پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، یاسر عرفات ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، یاسر عرفات ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا ، لیہ سے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری یاسر عرفات نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیہ سے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری یاسر عرفات کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ، ملاقات میں  چوہدری یاسر عرفات نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس کے علاقہ لیہ سے سابق ضلعی وائس چیئرمین بیت المال مہر ظفر اقبال گروا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

جہانگیر ترین نے لیہ سے آئی پی پی میں شامل ہونے والے رہنما وں کو پارٹی مفلر پہنائے اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر مرکزی رہنما  آئی پی پی عون چوہدری اور سید رفاقت گیلانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے دیگر سابق رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔