ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی گاڑیاں و پلاٹس خریدنے والوں کی شامت آ گئی

Details
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)مہنگی گاڑیاں اور پلاٹس خرید کر گوشواروں میں ظاہر نہ کرنیوالوں کی شامت،، ایف بی آر کا ریجنل ٹیکس آفس حرکت میں آگیا،ایف بی آر نے مہنگی گاڑیاں اور پلاٹس اثاثہ جات میں ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
 تفصیلات کے مطابق مہنگی گاڑیاں اور پلاٹس خرید کر گوشواروں میں ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف ایف بی آر حرکت میں آ گیا۔ ایف بی آر نے مہنگی گاڑیاں اور پلاٹس اثاثہ جات میں ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

آر ٹی او نے ڈی ایچ اے کے300 افراد کو گاڑیاں اور پلاٹس ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھجوا کر وضاحت مانگی تھی، سال 2016 سے 2018 تک گاڑیاں اور پلاٹس ظاہر نہ کرنیوالے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو نوٹس بھیجے گئے تھے۔ ایف بی آر نے ڈی ایچ اے کے 300 رہائشیوں کو نوٹسز موصول کروائے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جواب جمع نہ کرانے والوں کے اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔