عابد چودھری: ایس ایچ اوحمادشاہ نے مال روڈ سے خاتون سمیت 3 کسان حراست میں لےلئے۔
پولیس کے مطابق شرقپور کے رہائشی منظور احمد اور گوجرانوالہ کے یوسف کو حراست میں لیا،یوسف کے ہمراہ عائشہ بی بی کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور تینوں افراد کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔تینوں افراد بذریعہ رکشہ فیصل چوک پہنچےتھے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
احتجاج کے پیش نظر پولیس کی جانب سے قیدیوں کی وین اور واٹر کینن پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔
کسانوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے شہر کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ شاہدرہ ،سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، شیرا کوٹ سمیت تمام داخلی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔