روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن،18 لوگ گرفتار

روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن،18 لوگ گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان :وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت سستی روٹی و نان دستیاب ہے  مہنگی روٹی بیچنے پر 18لوگ گرفتار کیے گئے ۔

لاہور میں 1190مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 1122مقامات پر سستی روٹی دستیاب تھی ۔ 68 مقامات پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں 25 مقدمات درج کیے گئے اور 18 گرفتاریاں کی گئی ۔روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے  کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ روٹی و نان کی قیمتوں اور وزن کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے۔ رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام تک ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور روٹی نان قیمت ریلیف پروگرام پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری اپنے اردگرد روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر ہمیں سوشل میڈیا یا کال پر اطلاع دیں اور روٹی نان پوائنٹس کی شکایت کے لیے وزیر اعلی پنجاب ہیلپ لائن 0800003245 پراندراج کروائیں۔
۔

Ansa Awais

Content Writer