لیسکو کا ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

LESCO Operation
کیپشن: LESCO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹز کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا، بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع ہونے کے باوجود ملی بھگت سے لگنے والے دوسرے میٹرز سے بجلی استعمال کرنے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے نادہندہ ہونے کے باوجود دوسرے کنکشنز سے بجلی استعمال کرنیوالوں کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، کمپنی کے لاکھوں صارفین کے نادہندہ ہونے پر دوسرے کنکشن لگوا کر بجلی کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے کنکشن منقطع ہونے پر بلوں کی ادائیگی کی بجائے نیا کنکشن لے لیا گیا ہے، لیسکو کے ملازمین کی ملی بھگت سے نادہندہ صارفین کو نئے کنکشن لگا کر دیئے گئے ہیں۔ نادہندہ پراپرٹیز پر چلنے والے تمام کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سے ریکوری کرنے کیلئے کنکشن منقطع ہونے لگے ہیںا اور بلوں کی ادائیگی کرنے پر ہی منقطع کنکشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔